Sunday, December 31, 2017

قرآن پاک کی سورۃالحجرات کی روشنی میں اہم معاشرتی اصول

ان  اصولوں پر عمل کرنے سے ہماری زندگیوں میں بہت ساری آسانیاں پیدا ہوں گی


سورۃ الحجرات ترتیب کے لحاظ سےقرآن پاک کی سورہ نمبر 49 ہے یہ ایک مدنی سورت ہے جس کے 2 رکوع اورصرف 18 آیات ہیں اس میں کئی معاشرتی مسائل اور رویوں کے بارے میں احکامات موجود ہیں  تمام مسلمان بہن اور بھائیوں سے گزارش ہے کہ وہ اس مختصر سی سورت کے ترجمہ اور تشریح کا مطالعہ ضرور کریں

سورۃالحجرات  کی روشنی میں اہم اسلامی معاشرتی اصول


اللہ اور اس کے رسول سے آگے نہ بڑھو"یعنی اپنی رائے کو قرآن و سنت سے بہتر نہ سمجھیں    "
سنی سنائی بات  پر بلا تحقیق فیصلہ نہ کریں
مسلمانوں کی باہمی لڑائی میں صلح کروائیں 
صلح نہ ہو سکے تو مظلوم کا ساتھ دیں 
ہر مسلمان کو اپنا بھائی سمجھیں
کسی کا مذاق نہ اڑائیں
کسی کو طعنہ نہ دیں
کسی کو برے القابات سے نہ پکاریں
بدگمانیوں سے بچیں
تجسس اور ٹوہ میں نہ لگیں
غیبت سے گریز کریں یہ مردہ بھائی کا گوشت کھانے کی طرح  ہے 
تعصب سے بچیں کیوں کہ قوموں اور قبیلوں کے نام صرف تعارف کے لئے ہیں 
تمام مسلمان اللہ کی نظر میں برابر ہیں فضیلت صرف تقوی کی بنیاد پر ہے
منافقت سے بچیں 
اللہ ہم سب کو دین اسلام کوسمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے
آمین



,,,,,,,, ,,,,,,,,


Thursday, December 28, 2017

روزہ دماغ کی صحت کے لیےبھی فائدہ مند ہے

ا مریکہ  کےسائنس دان مارک میٹسن نے کہا ہے کہ روزہ دماغ کی صحت کے لیےبھی فائدہ مند ہے اور باقاعدگی سے روزہ رکھنا انسان کو ذہین اور چاق و چوبند بناسکتا ہے۔

ا مریکہ  کے شہر بیتیسڈا میری لینڈ میں واقع عمررسیدگی کے مرکز سےوابستہ مارک میٹسن کہتے ہیں کہ فاقہ کرنایا روزہ رکھنا آپ کے دماغ پر بہتر اثر ڈالتا ہے اور اس سے دماغی خلیے جن کونیورونز کہتے ہیں کے درمیان نئےرابطے بنتے ہیں۔




ایک  تجربہ کے دوران  40 چوہوں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا اور ان میں سے ایک گروپ کو ایک دن چھوڑ کر ایک دن کھاناکھلایا گیا جبکہ دوسرے گروپ کو معمول کےمطابق روزانہ کھانا دیاجاتا رہا

 بعدمیں سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے بھوکے رہنے والے چوہوں کے دماغ کا جائزہ لیا تو پتاچلا کہ ان کے دماغ میں ایک کیمیکل بی ڈی این ایف کی افزائش بڑھ گئی اور ان کا دماغ زیادہ فعال ہوگیا۔ اس بنا پر انہوں نےمشورہ دیا کہ جو لوگ دماغی کام زیادہ کرتے ہیں ان کو چاہئے کہ وہ ہفتے میں ایک یا دو دن روزہ رکھیں اس طرح ان کو بہت سےفوائد حاصل ہوسکتےہیں۔



اگرچہ ماہرین کوکیلوریز کی کمی بیشی اور دماغی صحت اور صلاحیت کےدرمیان  تعلق  کاکافی سال پہلےپتا لگ چکا تھا لیکن ڈاکٹر مارک نے اس پر نئے سرے سےریسرچ کی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ اگر ہفتے میں دو دن تک روزہ رکھا جائے تو ایک  تو دماغی خلیات کے آپس کے کنیکشن مضبوط ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ دماغ میں ایک نقصان پہنچانے والی پروٹین امائی لائیڈ جمع ہونے کا عمل سست پڑجاتا ہے جس کا اضافہ الزائیمر اور دیگر خطرناک بیماریوں کی وجہ بنتا ہے۔

ہم نہیں جانتے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے لیکن ڈاکٹرمارک کے مطابق روزے سے دماغ ایک طرح کا ردِ عمل ظاہر کرتا ہے جو الزائیمر جیسے مرض کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ دوسری جانب بی ڈی این ایف کیمیکل 
ذیادہ پیدا ہوتا ہے جس سے موڈ بہتر رہتا ہے اور ڈپریشن میں کمی واقع ہوتی ہے۔



اگر آپ دس سے بارہ گھنٹے کچھ نہیں کھاتے تو جگر میں جمع ایک طرح کا گلوکوز  (گلائکوجن) ختم ہوجاتا ہے اور اس کے بعد جگر چربی استعمال کرنا شروع کردیتا ہے جو کیٹونزمیں تبدیل ہوجاتی ہے۔ اب یہ کیٹون دماغ پرمثبت اثر ڈالتے ہیں۔ اور یادداشت کو، سمجھنے اور سیکھنے کی صلاحیت کو بہتر بنا کر پورے دماغ پراچھا اثر ڈالتے ہیں۔ اس لیے جگر میں گلائکوجن کو ختم کرنا ضروری ہے جو 12 گھنٹے فاقے سے ہی ممکن ہے۔



 ورزش بھی جگر میں گلائکوجن ختم کرنے میں مدد دیتی ہےاس لئے ورزش کا معمول دماغ کو بہت اچھا بناتا ہے لیکن اس کا اثر روزے کے مقابلےمیں قدرے سست ہوتا ہے




Thursday, December 7, 2017

Life of Muhammad | seerat un nabi in urdu | Miracles in Islam | Childhood of Muhammad ﷺواقعہ شقَ صدر



واقعہ شق صدر 


 جانئیے ایسے واقعے کے بارے  میں جس میں رسول اکرم صل اللہ علیہ و علی وسلم کے سینہ مبارک کو چاک کیا گیا اور دل مبارک نکال کر زم زم سے دھویا گیا
پیدائش کے بعد حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو عرب دستورکے مطابق  دودھ پلانے کے لئےبنو سعد کی دائی حلیمہ کے سپرد کیا گیااس لئے دودھ پلانے کی عمر   یعنی دو سال تک آپ دائی حلیمہ کے پاس رھے اس ٰعرصہ میں دائی حلیمہ اور ان کےگھر والوں نے آپ کی حیران کن برکات کامشاہدہ کیا اور رضاعت کی مدت مکمل ہونے کے بعد بھی اپنے آپ کی والدہ سے اصرار کیا کہ آپ کو ان کے پاس ہی رہنے دیا جائے

اس لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدت رضاعت ختم ہونے کے بعد بھی بنو سعد  میں ہی رہےیہاں تک کہ ولادت کے چوتھے یا پانچویں سال شقَِ صدر کا واقعہ یعنی آپ کا سینہ مبارک چاک کرنے کا واقعہ پیش آیا
اس کی تفصیل حضرت انس رضی اللہ عنہ سے صحیح مسلم میں مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حضرت جبریل علیہ السلام تشریف لائےآپ اس وقت بچوں کے ساتھ کھیل رہے تھے حضرت جبرئیل نے آپ کو پکڑ کر لٹایااور سینہ چاک کرکے دل نکالا  پھر دل سے ایک لوتھڑا نکال کر فرمایا یہ تم سے شیطان کا حصہ ہے،پھر دل کو ایک طشت میں زمزم کے پانی سے دھویا اور پھر اسے جوڑ کر اس کی جگہ لوٹا دیا۔ ادھر بچے  دوڑ کر  دائی حلیمہ کے پاس پہنچے اور کہنے لگے محمد کو قتل کر دیا گیا ان کے گھرکے لوگ جھٹ پٹ  پہنچےتو دیکھا آپ کا چہرہ اترا ہوا تھا

اس واقعہ کے بعد حضرت حلیمہ کو خوف محسوس ہوا اور انہوں نے آپ کو آپ کی والدہ حضرت آمنہ کے حوالے کردیااس کے بعد آپ چھ سال کی عمر تک اپنی والدہ حضرت آمنہ کی آغوش محبت میں ہی رہے


***


Wednesday, October 4, 2017

سات ہلاک کر دینے والے گناہ صحیح بخاری حدیث اردو ترجمہ


نبی پاک حضرت محمد ﷺ کی ایک بہت مختصر سی حدیث 


////////////////////////////////


حدثنا عبد العزيز بن عبد الله، ‏‏‏‏‏‏حدثنا سليمان، ‏‏‏‏‏‏عن ثور بن زيد، ‏‏‏‏‏‏عن ابي الغيث، ‏‏‏‏‏‏عن ابي هريرة، ‏‏‏‏‏‏عن النبي صلى الله عليه وسلم، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ "اجتنبوا السبع الموبقات، ‏‏‏‏‏‏قالوا:‏‏‏‏ يا رسول الله، ‏‏‏‏‏‏وما هن؟ قال:‏‏‏‏ الشرك بالله، ‏‏‏‏‏‏والسحر، ‏‏‏‏‏‏وقتل النفس التي حرم الله إلا بالحق، ‏‏‏‏‏‏واكل الربا، ‏‏‏‏‏‏واكل مال اليتيم، ‏‏‏‏‏‏والتولي يوم الزحف، ‏‏‏‏‏‏وقذف المحصنات المؤمنات الغافلات".


 عبدالعزیز بن عبداللہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے سلیمان بن بلال نے بیان کیا، ان سے ثور بن زید نے بیان کیا، ان سے ابوالغیث سالم نے بیان کیا، اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”سات مہلک گناہوں سے بچو۔ صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! وہ کیا کیا ہیں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ کے ساتھ شرک کرنا، جادو کرنا، ناحق کسی کی جان لینا جو اللہ نے حرام کیا ہے، سود کھانا، یتیم کا مال کھانا، جنگ کے دن پیٹھ پھیرنا اور پاک دامن غافل مومن عورتوں کو تہمت لگانا۔


صحیح بخاری




Sunday, October 1, 2017

Battle of Karbala - امام حسینؓ کا شاندارآخری خطبہ اور وقتِ شہادت







امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کا شاندار آخری خطبہ اور شہادت کا وقت
جنگِ کربلا صرف اسلامی تاریخ کا اہم واقعہ نہیں ہے بلکہ  انسانی تاریخ میں اس کو انتہائی اہم مقام حاصل ہے   اس سارے واقعہ کے ایک ایک لمحے میں تمام انسانیت کے لئے اور بالخصوص اہلِ اسلام کے لئے ہزار ہا اسباق موجود ہیں  درج ذیل ویڈیو امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ  کے آخری خطبہ سے متعلق ہے  
 ویڈیو دیکھنےکے لئے درج ذیل لنک پر کلک کریں 


///////////////////////////////////////////////////////

مزید اسلامی معلومات کے لئے ہمارا چینل سبسکرائب کریں 
اور دوسروں تک یہ معلومات پہنچانے کے لئے ہماری ویڈیوز کو لائک اور شیئر کریں




Saturday, September 30, 2017

یزید بن معاویہ کی شرمناک حرکت اور یہودی سفیر کا ردِ عمل



جانئے کہ یزید کی ایک  شرمناک حرکت دیکھ کر ایک یہودی سفیر نے کیا کہا  




مزیداسلامی ویڈیوز کے لئے ہمارے چینل کو سبسکرائب کریں اور دوسروں تک یہ معلومات پہنچانے کے لئے ویڈیوز کو لائک اور شیئر کریں


Thursday, September 28, 2017

MAsjid al Haram and Muharam ul Haram Meaning and definition - haram nam...


  مسجد الحرام اور محرم الحرام جیسے مقدس الفاظ میں لفظ حرام کیوں استعمال ہوتا ہے 

جاننے کے لئے ویڈیو پر کلک کریں





مزید اسلامی معلومات کے لئے ہمارا یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں برائے مہربانی ہماری ویڈیوز کو لائک اور شیئر بھی کریں شکریہ


Wednesday, September 27, 2017

کیا زمین پر پڑےقرآنی اورمقدس اورق کو نہ اٹھانا کفر ہے


سوال: 
امام صاوی کے مطابق اگر کاغذ پر اللہ کا نام لکھا ہوا ہو اور کوئی مسلمان جان بوجھ کر اسے نہ اٹھائے تو اس پر کفر ثابت ہو جاتا ہے۔ اس فرمان کی کیا حیثیت ہے؟

جواب  جاننے کے لئے ویڈیو پر کلک کریں 


اسلامی معلومات کے لئے ہمارا چینل سبسکرائب کریں اور ویڈیوز کو لائک اور شیئر کریں