Thursday, February 21, 2019

Blood Donation in islam | کیا مسلمان کو کافر کا خون لگایا جا سکتا ہے ؟

اسلامی لحاظ سے خون کا عطیہ دینے کے حوالے سے ایک اہم سوال اور اس کا جواب

کیا غیر مسلم کا خون مسلمان کو لگا یا جاسکتا ہے؟

کسی بھی انسان کو کسی خطرناک مرض کی صورت میں یا کسی حادثے کی صورت میں خون کا عطیہ دے کر اس کی جان بچانے کو انتہائی احسن سمجھا جاتا ہے اگرچہ ہمارے معاشرے میں خون کا عطیہ دینے کا بہت زیادہ رواج تو نہیں ہے لیکن پھر بھی اگر کسی ہنگامی صورتحال میں کوئی شخص کسی انسان کی جان بچانے کے لئے خون کا عطیہ دیتا ہے تو اس کو بہت اچھا سمجھا جاتا ہے لیکن بعض اوقات کچھ لوگوں کے ذہن میں خون کا عطیہ دینے کے حوالے سے کچھ سوالات بھی پیدا  ہوتے ہیں ان میں سے ایک اہم سوال ہم اپنی اس پوسٹ میں شعر کر رہے ہیں اکثر لوگ یہ سوال کرتے ہیں کہ کیا کسی مسلمان کو کسی غیر مسلم کا خون لگایا جاسکتا ہے؟ اس سوال کا جواب حاصل کرنے کے لئے مندرجہ زیل ویڈیو پر کلک کریں

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
Blood Donation Information

مزید اسلامی معلومات کے لئے ہمارے چینل کو سبسکرائب کریں اور دوسروں تک یہ معلومات پہنچانے کے لئے ہماری ویڈیوز کو لائک اور شیئر بھی کریں شکریہ

Wednesday, February 20, 2019

قرض کے حوالے سے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک بہترین دعا


حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا فرماتی ہیں رسول اللہ ﷺ نماز میں دعا مانگتےتو یہ بھی کہتے


اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْمَأْثَمِ وَالْمَغْرَمِ

ترجمہ

 ”اے اللہ! میں گناہ اور قرض سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔“ 

کسی نے عرض کیا یا رسول اللہ! آپ قرض سے اتنی پناہ کیوں مانگتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا کہ

 جب آدمی مقروض ہوتا ہے تو جھوٹ بولتا ہے اور وعدہ کر کے اس کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

لیکن آج کل ہمارے معاشرے میں بلا ضرورت قرض لینے کا رواج بڑھتا جا رہا ہے رہی سہی کسر کریڈٹ کارڈ بینکوں کے ذریعے ادھار خریداری اور قسطوں پر خرید و فروخت نے پوری کردی ہے بہت سے ایسے کام  ہیں جو بغیر قرض اور ادھار لیے سادگی قناعت اور کفایت شعاری سے ہوسکتے ہیں لیکن ہمارے معاشرے میں جھوٹی شان شوکت دکھانے کی غرض سے ایسے کاموں کے لیے بلا دھڑک ادھار لیا جاتا ہے
   جب کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شدید ضرورت کے بغیر قرض لینے سے سخت منع فرمایا ہے یہاں تک کہ کئی مواقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مقروض کی نماز جنازہ پڑھانے سے بھی انکار فرمایا لہذا قرض لینے یا ادھار خریداری کرنے سے جہاں تک ہوسکے بچنا چاہیے

کیوں کہ جھوٹی شان وشوکت دکھانے کے لیے لیا گیا قرض نہ صرف ہماری زندگی کو مشکل بناتا ہے بلکہ معاشرے میں بھی  ہمارے لئے بےعزتی کا سبب بنتا ہےاور آخرت میں بھی ہماری بخشش میں رکاوٹ کا سبب بنتا ہےاللہ ہم سب کو سادگی اور قناعت سے زندگی بسر کرنے کی توفیق عطا فرمائے






what is wrong with erasing of the Quranic verses after Writing کیاقرآنی آیات لکھ کر مٹانا گناہ ہے؟

An important Question about Quranic Verses and Drod Share

قرآنی آیات اور درود شریف کے حوالے سے ایک اہم سوال کا جواب

قرآنی آیات اور درود پاک کی تعظیم ہم سب مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے اور ہم پر فرض بھی ہے ۔ اس حوالے سے بعض اوقات کچھ لوگ یہ سوال بھی کرتے ہیں کہ اگر کسی کلاس روم میں دوران تعلیم تختہ سیاہ یعنی بلیک بورڈ یا وائٹ بورڈ وغیرہ پر جب قرآنی آیات  یا درود شریف وغیرہ تحریر کی جاتی ہیں تو ان کو مٹا بھی پڑتا ہے ۔ کیا اس طرح ہم کسی بے ادبی کا ارتکاب تو نہیں کرتے اس اہم سوال کے جواب کے لئے ہماری درج ذیل ویڈیو ملاحظہ کریں 

********************


مزید اسلامی معلومات کے لئے ہمارا یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں برائے مہربانی ہماری ویڈیوز کو لائک 
اور شیئر بھی کریں شکریہ