Wednesday, February 20, 2019

قرض کے حوالے سے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک بہترین دعا


حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا فرماتی ہیں رسول اللہ ﷺ نماز میں دعا مانگتےتو یہ بھی کہتے


اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْمَأْثَمِ وَالْمَغْرَمِ

ترجمہ

 ”اے اللہ! میں گناہ اور قرض سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔“ 

کسی نے عرض کیا یا رسول اللہ! آپ قرض سے اتنی پناہ کیوں مانگتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا کہ

 جب آدمی مقروض ہوتا ہے تو جھوٹ بولتا ہے اور وعدہ کر کے اس کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

لیکن آج کل ہمارے معاشرے میں بلا ضرورت قرض لینے کا رواج بڑھتا جا رہا ہے رہی سہی کسر کریڈٹ کارڈ بینکوں کے ذریعے ادھار خریداری اور قسطوں پر خرید و فروخت نے پوری کردی ہے بہت سے ایسے کام  ہیں جو بغیر قرض اور ادھار لیے سادگی قناعت اور کفایت شعاری سے ہوسکتے ہیں لیکن ہمارے معاشرے میں جھوٹی شان شوکت دکھانے کی غرض سے ایسے کاموں کے لیے بلا دھڑک ادھار لیا جاتا ہے
   جب کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شدید ضرورت کے بغیر قرض لینے سے سخت منع فرمایا ہے یہاں تک کہ کئی مواقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مقروض کی نماز جنازہ پڑھانے سے بھی انکار فرمایا لہذا قرض لینے یا ادھار خریداری کرنے سے جہاں تک ہوسکے بچنا چاہیے

کیوں کہ جھوٹی شان وشوکت دکھانے کے لیے لیا گیا قرض نہ صرف ہماری زندگی کو مشکل بناتا ہے بلکہ معاشرے میں بھی  ہمارے لئے بےعزتی کا سبب بنتا ہےاور آخرت میں بھی ہماری بخشش میں رکاوٹ کا سبب بنتا ہےاللہ ہم سب کو سادگی اور قناعت سے زندگی بسر کرنے کی توفیق عطا فرمائے






No comments:

Post a Comment