Thursday, December 7, 2017

Life of Muhammad | seerat un nabi in urdu | Miracles in Islam | Childhood of Muhammad ﷺواقعہ شقَ صدر



واقعہ شق صدر 


 جانئیے ایسے واقعے کے بارے  میں جس میں رسول اکرم صل اللہ علیہ و علی وسلم کے سینہ مبارک کو چاک کیا گیا اور دل مبارک نکال کر زم زم سے دھویا گیا
پیدائش کے بعد حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو عرب دستورکے مطابق  دودھ پلانے کے لئےبنو سعد کی دائی حلیمہ کے سپرد کیا گیااس لئے دودھ پلانے کی عمر   یعنی دو سال تک آپ دائی حلیمہ کے پاس رھے اس ٰعرصہ میں دائی حلیمہ اور ان کےگھر والوں نے آپ کی حیران کن برکات کامشاہدہ کیا اور رضاعت کی مدت مکمل ہونے کے بعد بھی اپنے آپ کی والدہ سے اصرار کیا کہ آپ کو ان کے پاس ہی رہنے دیا جائے

اس لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدت رضاعت ختم ہونے کے بعد بھی بنو سعد  میں ہی رہےیہاں تک کہ ولادت کے چوتھے یا پانچویں سال شقَِ صدر کا واقعہ یعنی آپ کا سینہ مبارک چاک کرنے کا واقعہ پیش آیا
اس کی تفصیل حضرت انس رضی اللہ عنہ سے صحیح مسلم میں مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حضرت جبریل علیہ السلام تشریف لائےآپ اس وقت بچوں کے ساتھ کھیل رہے تھے حضرت جبرئیل نے آپ کو پکڑ کر لٹایااور سینہ چاک کرکے دل نکالا  پھر دل سے ایک لوتھڑا نکال کر فرمایا یہ تم سے شیطان کا حصہ ہے،پھر دل کو ایک طشت میں زمزم کے پانی سے دھویا اور پھر اسے جوڑ کر اس کی جگہ لوٹا دیا۔ ادھر بچے  دوڑ کر  دائی حلیمہ کے پاس پہنچے اور کہنے لگے محمد کو قتل کر دیا گیا ان کے گھرکے لوگ جھٹ پٹ  پہنچےتو دیکھا آپ کا چہرہ اترا ہوا تھا

اس واقعہ کے بعد حضرت حلیمہ کو خوف محسوس ہوا اور انہوں نے آپ کو آپ کی والدہ حضرت آمنہ کے حوالے کردیااس کے بعد آپ چھ سال کی عمر تک اپنی والدہ حضرت آمنہ کی آغوش محبت میں ہی رہے


***


No comments:

Post a Comment