Sunday, December 31, 2017

قرآن پاک کی سورۃالحجرات کی روشنی میں اہم معاشرتی اصول

ان  اصولوں پر عمل کرنے سے ہماری زندگیوں میں بہت ساری آسانیاں پیدا ہوں گی


سورۃ الحجرات ترتیب کے لحاظ سےقرآن پاک کی سورہ نمبر 49 ہے یہ ایک مدنی سورت ہے جس کے 2 رکوع اورصرف 18 آیات ہیں اس میں کئی معاشرتی مسائل اور رویوں کے بارے میں احکامات موجود ہیں  تمام مسلمان بہن اور بھائیوں سے گزارش ہے کہ وہ اس مختصر سی سورت کے ترجمہ اور تشریح کا مطالعہ ضرور کریں

سورۃالحجرات  کی روشنی میں اہم اسلامی معاشرتی اصول


اللہ اور اس کے رسول سے آگے نہ بڑھو"یعنی اپنی رائے کو قرآن و سنت سے بہتر نہ سمجھیں    "
سنی سنائی بات  پر بلا تحقیق فیصلہ نہ کریں
مسلمانوں کی باہمی لڑائی میں صلح کروائیں 
صلح نہ ہو سکے تو مظلوم کا ساتھ دیں 
ہر مسلمان کو اپنا بھائی سمجھیں
کسی کا مذاق نہ اڑائیں
کسی کو طعنہ نہ دیں
کسی کو برے القابات سے نہ پکاریں
بدگمانیوں سے بچیں
تجسس اور ٹوہ میں نہ لگیں
غیبت سے گریز کریں یہ مردہ بھائی کا گوشت کھانے کی طرح  ہے 
تعصب سے بچیں کیوں کہ قوموں اور قبیلوں کے نام صرف تعارف کے لئے ہیں 
تمام مسلمان اللہ کی نظر میں برابر ہیں فضیلت صرف تقوی کی بنیاد پر ہے
منافقت سے بچیں 
اللہ ہم سب کو دین اسلام کوسمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے
آمین



,,,,,,,, ,,,,,,,,


No comments:

Post a Comment